حیدرآباد۔30۔اپریل(اعتماد نیوز) شہر میں آج رائے دہی کے پیش نظر سڑکیں جہاں
عام دنوں میں اپنی تنگ دامنی کی شکایت کرتی ہیں تو آج پرانے
شہر اور دیگر
علاقوں میں سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں۔ چنانچہ لاڈ بازار ‘چار مینار اور
دیگر علاقوں میں راہ گیروں کی تعداد انتہائی کم نظر آرہی ہے۔